23.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںتھانہ پہاڑی پورہ کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون

تھانہ پہاڑی پورہ کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون

- Advertisement -

پشاور۔ 16 مارچ (اے پی پی):پشاور ایس پی فقیر آباد ڈویژن سید طلال احمد شاہ کی ہدایت پر فقیر آبا ڈویژن میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران ڈی ایس پی فقیر آباد عمر آفریدی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ جاوید مروت نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا،

ترجمان پولیس کے مطابق کارروائیاں مومن ٹاون، حاجی کیمپ، اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کی گئی، گرفتار ملزمان میں قتل میں ملوث ملزم کیساتھ ساتھ قمارباز، منشیات فروش اور دیگر جرائم پیشہ شامل ہیں جن کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، 1200 گرام چرس، چار عدد پستول اور مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق ایس پی فقیر آباد سید طلال احمد شاہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران ملزمان جان محمد، عبداللہ، محمد نعیم ارشاد، فیاض احمد، شہزاد اکبراور شریف کو گرفتار کرلیا، جوکہ قتل سمیت، قمار بازی، منشیات فروش اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا، کاروائیوں کے دوران جن کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف، 1200 گرام چرس، چار عدد پستول اور مختلف بورکے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573294

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں