- Advertisement -
راولپنڈی۔3ستمبر (اے پی پی):تھانہ پیرودھائی کی حدود میں طالبہ سے زیادتی کرنے والے تعلیمی اکیڈمی کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے طالبہ سے زیادتی کرنے والے اکیڈمی کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا، متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی،
پیرودھائی پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کے میڈیکل پراسیس کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیر حراست ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین بچوں سے زیادتی تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے۔
- Advertisement -
- Advertisement -