23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںتھانہ چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹر گینگ کے 4...

تھانہ چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹر گینگ کے 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -

راولپنڈی۔19اپریل (اے پی پی):تھانہ چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹر گینگ کے 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد لنڈ، دلبر خان، عثمان اور ذیشان شامل ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 23 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور سپیئر پارٹس برآمد کیے گئے۔

ملزمان محمد لنڈ اور دلبر خان کے قبضے سے 13 مسروقہ موٹر سائیکلیں جبکہ عثمان اور ذیشان سے 10 موٹر سائیکلیں اور دیگر پرزہ جات برآمد ہوئے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ راولپنڈی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584520

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں