ساہیوال۔ 18 دسمبر (اے پی پی):تھانہ ڈیرہ رحیم کی کاروائی مویشی چور گینگ حسنین عرف شانی کے 2 ارکان گرفتارکر لئے گئے ہیں ۔
50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔ ڈی پی ا و ساہیوال فیصل شہزاد کی زیر قیادت ساہیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ رحیم انسپکٹر ماجد اشفاق نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے مویشی چور گینگ حسنین عرف شانی کے سرغنہ حسنین عرف شانی اور ساتھی وقاص اکرم کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 25 لاکھ روپے نقدی اور 27 لاکھ روپے مالیت کا مال مویشی برآمد کر لیا۔