- Advertisement -
گوجرانوالہ۔ 04 مئی (اے پی پی):تھانہ کوتوالی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف شاندار کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ رمیضو گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی، 1 عدد موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔
تھانہ کوتوالی پولیس نے جدید سائنٹفک طریقہ استعمال کرتے ہوئے اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں رمیض قیصر، عندلیب، حامد علی اور اجمل شہزاد شامل ہیں۔
- Advertisement -
ترجمان ضلعی پولیس گوجرانوالہ کے مطابق سی پی او گوجرانوالہ نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو لوٹنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592295
- Advertisement -