اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) تھر میں کوئلے کے ذخائر کا تخمینہ 175 ارب ٹن ہے جس کی مدد سے دو صدیوں تک ایک لاکھ میگا واٹ بجلی یومیہ پیدا کی جا سکتی ہے۔ سندھ اینگرو کول مائیننگ کمپنی ( ایس ای سی ایم سی) کے سی ای او شمس الدین شیخ نے کہا ہے کہ تھر میں کوئلے کے ذخائر 9 ہزار مربع کلومیٹر رقبہ پر پھیلے ہوئے ہیں اور اس کو 13مختلف بلاکوں میں تقسیم کیا گیا ہے