تھرپارکر پولیس کی کارروائی،منشیات برآمد، تین ملزمان گرفتار

185
شراب

تھرپارکر ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):ایس ایس پی تھرپارکر علی مردان کھوسہ کی ہدایات پر تھرپارکر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے

اسلام کوٹ پولیس کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی جی الزام میں مکیش گر ولد آسن گر کو 660 نشہ آور گٹکے اور پرسو بھیل کو 10 لیٹر کچہ شراب کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے

دوسری جانب چھاچھرو پولیس نے منشیات فروش سورو مل بھیل کو 10 لیٹر کچہ شراب کے ساتھ گرفتار کرلیا، ہولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ داخل کر لیا ہے۔