29.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںتھرپارکر کے گاؤں اوڈانی میں آتشزدگی کا واقعہ، 15 سے زائد کچے...

تھرپارکر کے گاؤں اوڈانی میں آتشزدگی کا واقعہ، 15 سے زائد کچے مکان جل کر خاکستر

- Advertisement -

تھرپارکر ۔ 30 اپریل (اے پی پی):ضلع تھرپارکر تحصیل چھاچھرو کے نواحی گائوں اوڈانی میں آگ لگنے سے 40 سے زائد کچے پکے مکانات جل گئے۔تیز ہوا کے باعث میں آگ پر قابو پانا مشکل بن گیا تھا۔ اطلاع پر چھاچھرو اور اسلام کوٹ سے فائر برگیڈ پہنچ کر آگ پر کنٹرول کیا گیا۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ ہمارے گاؤں میں آگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے کوئی مدد نہیں کی گئی ہے۔ گھروں میں موجود ضروریات زندگی کا تمام تر سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے اور متاثرہ خاندان شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے آگئے ہیں ۔

- Advertisement -

متاثرین نے ضلعی انتظامیہ سے فوری مالی مدد اور بحالی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مدد کی جائے تاکہ شدید گرمی سے بچ سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590496

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں