تھرپارکر ۔ 05 مئی (اے پی پی):ایس ایس پی تھرپارکر عادل میمن نے ایس پی آفس مٹھی میں تھرپارکر پولیس کی کارکردگی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس بلایا۔ایس ایس پی تھرپارکر نے کہا کہ تمام فیلڈ آفیسر جلد از جلد اپنے اپنے علاقوں کو منشیات سےپاک کریں۔ جو آفیسر بہتر کارروائی سر انجام نہ دے پایا کسی بھی سماج دشمن عناصر کے ساتھ ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔ ایس پی تھرپارکر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے لئے تمام فیلڈ اسٹاف کو فوری ایکشن لیا جاٸے۔
تمام ایس ڈی پی اور ایس ایچ اوز ایک ھفتے کے اندر تمام منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرینگے۔کسی بھی خودکشی کے واقعے میں ایس ایچ اوز خود جائے وقوعہ کا دورہ کرینگے۔ کم از کم 10 فوٹوگراف لیں گے, پوسٹ مارٹم لازمی کرائینگے اور واقعے کی رپورٹ ایس پی آفس میں جمع کرائینگے۔ ایس پی تھرپارکر نے مزید سختی سے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کے تمام پولیس موبائل ہر وقت پیٹرولنگ میں ہونگی۔
اس سلسلے میں تمام پولیس موبائل اور فیلڈ آفیسر کی لائیو لوکیشن وصول کی جائیگی اور پولیس موبائیلز میں لگے ٹریکر کیمدد بھی لی جائے گی۔ حکم کی تعمیل نہ ہونے کی صورت متعلقہ آفیسر کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائیگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592692