اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):چیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ تھیلسیمیا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اس پر قابو پانے کے لیے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے، عوامی اور سماجی سطح پر شعور اجاگر کرنے سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
ہفتہ کو تھیلسیمیا کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ عوامی اور سماجی سطح پر شعور اجاگر کرنے سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مرض کا سبب بننے والے سماجی عوامل کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے، وہ معصوم جانیں جو اس مرض مبتلا ہیں کو خصوصی توجہ درکار ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس مرض سے اپنی نسلوں کو بچانے کے لئے ضروری ہے کہ والدین اپنے طبی معائنے کروائیں۔