27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومتجارتی خبریںتیزرفتار ترقی کیلئے زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی اپنانا انتہائی ضروری ہے،...

تیزرفتار ترقی کیلئے زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی اپنانا انتہائی ضروری ہے، افتخار علی ملک

- Advertisement -

لاہور۔16فروری (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پائیدار معاشی نمو، غربت میں کمی اور تیز رفتار ترقی کے لئے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا انتہائی ضروری ہے۔ اتوار کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو جی ڈی پی، روزگار اور غذائی تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

تاہم ناکافی انفراسٹرکچر و سرمایہ کاری اور جدت پذیری کی کمی کی وجہ سے یہ شعبہ پسماندگی کا شکار ہے۔ انہوں نے ایسی پالیسیوں کے نفاذ پر زور دیا جو زراعت میں تکنیکی ترقی، آبپاشی کے بہتر انتظام اور اعلی معیار کے بیجوں و کھادوں کی فراہمی میں معاون ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کے لئے مالی اعانت میں اضافہ کیا جائے تاکہ پیداواری لاگت اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔

- Advertisement -

اسی طرح برآمدات کو بڑھانے اور زیادہ محصولات کے لئے زرعی مصنوعات کی مارکیٹ تک رسائی کو بہتر اور قیمت کو مسابقتی بنایا جائے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ حکومتی سطح پر بہتر پالیسی سازی اور نجی شعبے و بین الاقوامی تنظیموں کے مابین باہمی تعاون سے جدت طرازی کو ممکن اور پیداواری صلاحیت کو بڑھا یا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کسانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لئے تعلیمی و تربیتی پروگراموں کے کردار پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کرکے ہی پاکستان غذائی تحفظ، غربت میں کمی اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=561375

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں