تیزرفتار کار اورلوڈر رکشہ میں تصادم ایک کمسن بچہ جاں بحق،ایک زخمی

144
مانسہرہ ،حتی میرا کے قریب کوسٹر کو حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ، دو زخمی ہوگئے

مظفرگڑھ۔ 27 فروری (اے پی پی):تیزرفتار کار اورلوڈر رکشہ میں تصادم سےایک کمسن بچہ جاں بحق،ایک بچہ زخمی ہو گیا ہے ۔

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے تونسہ بیراج کے قریب ایک تیزرفتار کار اور موٹرسائیکل لوڈر رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں لوڈر رکشہ پر سوار تونسہ بیراج ٹی پی لنک روڈ کوٹ ادو کا رہائشی 8 سالہ محمد علی حسنین ولد عبدالمجید موقع پر جاں بحق ہو گیا،جبکہ 12 سالہ زیاول ولد سعید شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوراً ریسکیو اسٹیشن کوٹ ادو سے ایک ایمبولینس کو جائے حادثہ پر روانہ کروا دیا اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کردیا۔

ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حادثے میں زخمی ہونے والے بچے کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی اور جاں بحق ہونے والے بچے کی نعش کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔