تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم ، مشترک ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کریگا ، نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

100
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا دانہ سر کے قریب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا دانہ سر کے قریب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم ، مشترک ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کریگا ۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کے ہمراہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لئے چین پہنچنے سے انتہائی خوشی ہوئی ہے ، یہ فورم دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا ۔