تیسری ایشین انڈر۔23 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی سری لنکا کے خلاف راﺅنڈ کلاس میچ میں فتح

121

ینگون ۔ 8 اگست (اے پی پی) تیسری ایشین انڈر 23 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سری لنکا کو راﺅنڈ کلاس میچ میں 3-1 سیٹس سے شکست دے دی۔ میانمار میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے پول ای کے 1 سے 8 راﺅنڈ کلاس میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سری لنکا کو 1 کے مقابلے میں 3 سیٹس سے شکست دے کر کامیابی سمیٹی۔ پاکستان کی جیت کا سکور 25-17، 25-20، 21-25 اور 30-28 رہا۔