29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومتجارتی خبریںتیسری چائناانٹر نیشنل امپورٹ ایکسپومیں پاکستانی جیولری چمک اٹھی

تیسری چائناانٹر نیشنل امپورٹ ایکسپومیں پاکستانی جیولری چمک اٹھی

- Advertisement -

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):تیسری چائناانٹر نیشنل امپورٹ ایکسپو(سی آئی آئی ای) میں پاکستانی جیولری چمک اٹھی ۔ 13پاکستانی کمپنیاں زیورات کے خصوصی ڈیزائن لے کرشنگھائی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کر رہی ہیں۔ بین الاقوامی نمائش چین میں منعقد ہونے والی سب سے بڑی درآمدی نمائش ہے جس میں دنیا بھر کے کاروباری و صنعتی ادارے شریک ہیں ۔ نمائش میں جیولری کے شعبہ میں خدمات فراہم کرنے والی 13پاکستانی کمپنیوں کے علاوہ مینوفیکچرنگ ، تجارت ، ٹرانسپورٹ ، فرنیچر ، دستکاریوں سمیت مختلف مصنوعات تیار کرنے والے قومی ادارے شریک ہیں۔ واضح رہے کہ نمائش میں پاکستانی زیورات کے سٹالز نمائش کے شرکا کی بھرپور توجہ کا مرکز ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=224059

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں