تین سالہ معاہدے کے تحت قائداعظم ٹرافی کے میچز پی ٹی وی پر براہ راست نشر ہوں گے

149
روحیل نذیر ڈارون سیریز میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے،ترجمان

کراچی23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے وعدے کے مطابق مداحوں کو پاکستان کے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی کی براہ راست کوریج فراہم کرے گا۔ایونٹ کے فائنل سمیت قائداعظم ٹرافی میں شیڈول 11 میچز براہ راست پی ٹی وی پر نشر ہوں گے۔ان گیارہ میچوں کی ایچ ڈی معیار کی کوریج پی سی بی کے یوٹیوب چینل سے اسٹریم کی جائے گی جبکہ یہی میچز ایس ڈی کوالٹی میں پی ٹی وی اسپورٹس پر بھی نشر ہوں گے۔ پاکستان اور زمبابوے سیریز کے دوران قائداعظم ٹرافی کے میچز ممکنہ طور پر پی ٹی وی نیشنل پر نشر کیے جائیں گے تاہم اس حوالے سے پی سی بی اور پی ٹی وی انتظامیہ مکمل رابطے میں ہیں۔ایونٹ کی کوریج کے دوران 14 ایچ ڈی کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔کوریج کے دوران پری اور پوسٹ پلے شوز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں معروف کمنٹیٹر بازید خان، طارق سعید، سکندربخت، شاہ فیصل اور یاسر حمید میچز پر تبصرہ کرنے کے لیے کمنٹری باکس میں موجود ہوں گے۔ آئندہ راؤنڈز میں پی سی بی دیگر سابق انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کو کمنٹری کا موقع دے گا۔اس سے قبل پی سی بی نے گزشتہ سال ایونٹ کے 10 میچز لائیو اسٹریم کیے تھے جبکہ ایونٹ کا فائنل براہ راست ٹی وی پر نشر ہوا تھا۔ اسی طرح سندھ بمقابلہ سنٹرل پنجاب؛ 25 تا 28 اکتوبر، بلوچستان بمقابلہ سدرن پنجاب؛ 31 اکتوبر تا 3 نومبر، سنٹرل پنجاب بمقابلہ بلوچستان؛ 6 تا 9 نومبر، سدرن پنجاب بمقابلہ سندھ؛ 20 تا 23 نومبر، خیبرپختونخوا بمقابلہ ناردرن؛ 26 تا 29 نومبر، سنٹرل پنجاب بمقابلہ سندھ، 2 تا 5 دسمبر، سدرن پنجاب بمقابلہ بلوچستان، 8 تا 11 دسمبر، سندھ بمقابلہ ناردرن، 14 تا 17 دسمبر، خیبرپختونخوا بمقابلہ سنٹرل پنجاب، 20 تا 23 دسمبر، ناردرن بمقابلہ خیبرپختونخوا، 26 تا 29 دسمبر اوریکم تا پانچ جنوری کو کھیلے جانے والے فائنل میچ کو بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔