تین منشیات فروش گرفتار ، 4262 گرام چرس، 573 گرام ہیروئن برآمد

134
خان رائس ملز میں ہونے والی لاکھوں روپے کی ڈکیتی کے 7 میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 15 لاکھ نقدی برآمد کرلی ،ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان

پشاور۔ 11 مئی (اے پی پی):مردان کے تھانہ سٹی پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان عدنان سکنہ بغدادہ، فضل قادر سکنہ کورغ روڈ اور ذیشان سکنہ شریف اباد سے مجموعی طور پر 4262 گرام چرس اور 573 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ جن کے خلاف تھانہ سٹی میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔ تینوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔