تیونس۔1جنوری (اے پی پی):تیونس میں نافذ ہنگامی حالت میں 30 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ شنہوا کے مطابق تیونس کے صدر قیس سعید کے دستخط شدہ حکم نامے میں پہلی بار 2015 میں اعلان کردہ ہنگامی حالت میں 30 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔
تیونس کا ہنگامی قانون، حکام کو غیر معمولی اختیارات دیتا ہے، جس میں گھروں سے گرفتاریاں، سرکاری اجلاسوں پر پابندی، کرفیو لگانا، میڈیا اور پریس کی نگرانی، اسمبلیوں پر پابندی اور عدلیہ کی اجازت کے بغیر میڈیا سنسر شپ شامل ہے۔
تیونس میں ہنگامی حالت کا اعلان پہلی بار 24 نومبر 2015 کو صدارتی محافظوں کی ایک بس پر بم حملے کے بعد کیا گیا تھا، جس میں 12 ایجنٹ مارے گئے تھے۔جنوری کے آخر میں، تیونس کی حکومت نے ہنگامی حالت کو 2024 کے آخر تک بڑھا دیا تھا۔