واشنگٹن ۔ 4 اگست (اے پی پی) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی رومانوی جوڑی دار مونیکا نیکو لیسکو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیمی لوئب اور ایشلے وائن ہولڈ پر مشتمل امریکی جوڑی کو 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔