ثانیہ مرزا کو آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں شکست

104

میلبورن ۔ 29 جنوری (اے پی پی) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں ہار گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میلبورن میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار ایون ڈوڈگ کو امریکا کی ابیگیل سپیئرز اور کولمبیا کے جان کیبل کے ہاتھوں 6-2 اور 6-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔