اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق گوادر انفراسٹرکچر کی ترقی میں بھی اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کو سی پیک کی ترقی میں مرکزی حیثیت حاصل ہے ،گوادر انفراسٹرکچر میں پاک چین ہسپتال اور تکنیکی و پیشہ ورانہ تربیت کے مرکز بھی ان منصوبوں میں شامل ہے۔ ثور ڈیم سے گوادر شہر کو 5 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کے منصوبے کا فیز 1 مکمل ہوگیا ہے۔