- Advertisement -
تبلیسی ۔ 29 اپریل (اے پی پی) جارجیا میں تابکار مواد یورینیم کی غیرقانونی فروخت کی کوشش پر5 افرادکو حراست میں لے لیا گیا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیڑھ کلو گرام سے زائد یورینیم فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، جِس کی مالیت تقریباً 30لاکھ ڈالر ہے۔ اِس مواد میں یورینیم کے 2 ریڈیو ایکٹو آئسوٹوپس (ہم جائ)کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2911
- Advertisement -