جاری مالی سال میں خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 925 ملین ڈالر ہوگیا،ادارہ برائے شماریات پاکستان

103

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) جاری مالی سال 2016-17ءمیں خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 925 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں پہلی سہ ماہی کے دوران جولائی تا ستمبر کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 34.79 فیصد جبکہ درآمدات میں 1.96 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے