جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران8500 پرانی گاڑیاں درآمد کی گئیں، پاماڈا

122

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے دوران 54 ہزار سے زائد پرانی گاڑیاں درآمد کی گئیں جبکہ جاری مالی سال 2016-17ءکے پہلے دو مہینوں کے دوران 8 ہزار 500 پرانی گاڑیاں درآمد کی گئی ہیں۔پاکستان آٹو موبائلز اسمبلرز ڈیلر ایسوسی ایشن ( پاماڈا) کے چیئرمین اقبال شاہ نے کہا ہے کہ پرانی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات میں ہونے والے اضافے کے نتیجے میں کار سازی اور آٹو موبائلز کی مقامی صنعت متاثر ہو رہی ہے جس سے بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں