کوئٹہ۔ 15 نومبر (اے پی پی):جامعہ تربت شعبہ انگریزی کے زیراہتمام یونیورسٹی کے ملٹی پرپز ہال میں فارغ التحصیل ہونے والے طلباء وطالبات کے اعزازمیں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف سگمنٹس کے علاوہ میوزیکل پروگرام کا بھی اہتمام کیاگیا ۔
بلوچی زبان کے معروف گلوکار استاد وہاب بلوچ اور نسیم علی نے دلفریب پرفارمنس پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لیے۔تقریب میں شعبہ انگریزی کے طلباء اطالبات کے علاوہ فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ انگلش کے چیئرمین ڈاکٹر شاہ میر بلوچ نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر شاہ میر بلوچ نے جامعہ تربت کے نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر گل حسن کو مبارک دیتے ہوئے یونیورسٹی کی مزید ترقی میں اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔آخر میں انہوں نے تقریب میں آنے والے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔