جامعہ قراقرم اور یونیورسٹی آف سنڈرلینڈ ٹرانس نیشنل ایجوکیشن کے حوالہ سے مل کر کام کریں گے

111

گلگت۔22جنوری (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور برطانیہ کی یونیورسٹی آف سنڈرلینڈ ،ٹرانس نیشنل ایجوکیشن کے حوا لہ سے مل کرکام کریں گے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اس بات پر اتفاق کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور اکیڈمک ڈائریکٹر برائے ٹرانس نیشنل ایجوکیشن یونیورسٹی آف سنڈر لینڈ UK ڈاکٹر جیمز سکاٹ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

ملاقات میں ٹرانس نیشنل ایجوکیشن، طلباء تبادلہ پروگرام شروع کرنے، تحقیقی تعاون بڑھانے اور کے آئی یو کے طلباء کے لیے سکالرشپ کے مواقع پیدا کرنے کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے طلباء کے مفاداور یونیورسٹی کی عالمی حیثیت کو بہتر بنانے کے لیے تعلیمی تعاون اور بین الاقوامی شراکت داری کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں یہ طے پایا کہ قراقرم یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سنڈر لینڈ طلباء تبادلہ پر وگرام سمیت مختلف تعلیمی وتحقیقی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے بہت جلد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے۔