کراچی۔ 10 فروری (اے پی پی):اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی کے زیر اہتمام دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان "ملک کے اقتصادی مستقبل کی تشکیل، کل کے لیے رجحانات اور بصیرت” کی افتتاحی تقریب منگل 11فروری کو صبح ساڑھے نو بجے سینٹرہذا کے کانفرنس ہال میں منعقدہوگی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ پروفیسر احسن اقبال چوہدری اور وفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی مہمان خصوصی ہوں گے۔سابق وفاقی وزیر خزانہ حفیظ پاشاہ،چیئر مین سندھ ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع،جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی ودیگر خطاب کریں گے۔