کراچی۔ 10 فروری (اے پی پی):جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی سے مانچسٹرمیٹروپولیٹن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نثاراحمد نے ملاقات کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کا مقصدپوسٹ گریجویٹ اسٹوڈنٹس انگیج منٹ پروگرامزاورجامعہ کراچی اور مانچسٹرمیٹروپولیٹن یونیورسٹی کے مابین جن شعبہ جات میں اشتراک کوفروغ دیاجاسکتاہے اس حوالے سے اقدامات کرنااور اس بات کویقینی بناناہے کہ جامعہ کراچی اور مانچسٹرمیٹروپولیٹن یونیورسٹی کے کن شعبہ جات میں مشترکہ مفادات کو فروغ دیا جاسکتاہے کو نمایاں کرناہے۔