31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںجامعہ کراچی، 72 طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی، ڈی ایس سی...

جامعہ کراچی، 72 طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی، ڈی ایس سی اور ایم ایس کی ڈگریاں تفویض

- Advertisement -

کراچی۔ 19 مئی (اے پی پی):جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی)کے حالیہ اجلاس میں 25طلباوطالبات کو پی ایچ ڈی،45طلباوطالبات کو ایم فل جبکہ ایک طالبعلم کو ڈی ایس سی اورایک طالبعلم کو کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی ڈگری تفویض کی گئی۔رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق اجلاس میں پروفیسرڈاکٹر محمد رضاشاہ کوکیمیاء میں ڈی ایس سی کی ڈگری تفویض کرنے کی منظوری دی گئی،جبکہ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں فیروز خان(حیاتی کیمیا)، جاوید اکرم(باٹنی آئی ایس ایچ یو)،وجیہہ اسلم(بزنس ایڈمنسٹریشن)، عرفان علی(کیمیا)،دائم آصف راجا،لبنیٰ عطا،نمرہ نوید شیخ،انیلا فیاض،شوکت ولی(کیمیاء ایچ ای جے)،فوادحسین پاؤل(معاشیات)

ثوبیہ عرفان بٹ،لالارخ خورشید (بین الاقوامی تعلقات)،ثمرین زہرہ(علوم اسلامی)، نعیم محمود(قانون)،ایم عاطف ادریس(ریاضی)،محمد ارسلان،سارہ نقوی(فارماکوگنوسی)،شاہد علی، عبداللہ (فارماکولوجی)،قرۃ العین(فعلیات)،عاصم محبوب (پبلک ایڈمنسٹریشن)،عامروحیدخواجہ(سماجی بہبود)،انتھونی گیبریل،شمسہ صباحت(اُردو) اور اویس انور(اصول الدین) شامل ہیں۔ایم فل کی ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں مریم زہرہ(اطلاقی معاشیات)،عطوفہ شبیر،ثناء فاروق(حیاتی کیمیاء)، ثناء ریاض(بائیوٹیکنالوجی)، مصدق منظور (نباتات)،سید علی نجف زیدی(بزنس ایڈمنسٹریشن)،یمنیٰ خان، محمد عمارایوبی(کیمیا ایچ ای جے)،درِشہوارحسن ،فرحین شاہین(کلینکل سائیکولوجی)،کرن عظیم،فائزہ قمر(کامرس)،فیصل الیاس(جرمیات)،یسریٰ رحمان(ارضیات) ،نشماں کھتری(انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)

- Advertisement -

سلیم اللہ،محمدقسیم سعید،شیرین ہاشم(بین الاقوامی تعلقات)،محمد بلال طاہر(علوم اسلامی)،حریم عبداللہ (کبجی)،عمامہ عبدالرزاق(خردحیاتیات)،عائشہ صدیقہ،نمرہ مظفرسلطان(مالیکیولرمیڈیسن پی ایم ڈی سی)،ہادیہ توصیف(مالیکیولرمیڈیسن آئی سی سی بی ایس)،اسماء الطاف،اسماء اِرک(فارماسیوٹیکس)،وردافاطمہ (فارماکولوجی)،احمد مجتبیٰ (فارمیسی پریکٹس)،شہزاد احمد خان،اسماء خان(نفسیات)،منیبہ گل (فعلیات)،محمد اقبال،نوید خان،محمد ثاقب الدین،نوید اقبال(پبلک ایڈمنسٹریشن) ،حافظ عثمان صفدر(قرآن وسنہ)، عبدالرحیم (اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)، عبدالمہیمن، روبی داؤد،محمدزوہیب،محمد سعد شبیر،محمد اکمل،محمد عذیرصدیقی (اصول الدین) اور صباجاوید،صفیہ صدیقی (حیوانیات) شامل ہیں جبکہ کورس ورک(30کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پرایم ایس کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں اُجالاخالد(یورپین اسٹڈیز)شامل ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598846

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں