ٹوکیو۔9اکتوبر (اے پی پی):جاپان اور یوکرین کے اعلیٰ عہدیداروں نے ایک دوطرفہ دستاویز مرتب کرنے کی غرض سے بات چیت شروع کر دی ہے جس میں جاپان کی طرف سے یوکرین کے لئے فوجی امداد کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جائےگی۔
جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کی وزارتِ خارجہ کے محکمۂ یورپی اُمور کے ڈائریکٹر جنرل ناکاگومے ماساشی، اور یوکرینی صدارتی دفتر کے نائب سربراہ اِہور ژووکووا نے آن لائن مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں۔
دوطرفہ دستاویز مرتب کرنے کی غرض سے بات چیت میں جاپان کی جانب سے یوکرین کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد کی تفصیلات ہوں گی۔دونوں ملکوں نے قبل ازیں گروپ آف سیون کے اعلامیے کی بنیاد پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاقِ رائے کیا تھا، جو کہتا ہے کہ جی سیون ارکان، یوکرین کو طویل مدّتی سلامتی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔
جاپان نے اپنا بنیادی مؤقف پیش کر دیا ہے جس کے مطابق وہ جاپانی آئین اور قانون کے مطابق سلامتی کے شعبے میں تعاون اور معاونت فراہم کرے گا۔توقع ہے کہ اس دوطرفہ دستاویز میں تعمیرِنو اور یوکرین کی معیشت کے شعبوں میں مخصوص تعاون کو بھی شامل کیا جائے گا۔