جاپان اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کےلئے امریکا سے 105جدید سٹیلتھ لڑاکا طیارے خریدے گا، صدر ٹرمپ

87

ٹوکیو۔ 28 مئی (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جاپان اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کے لئے امریکہ سے 105جدید سٹیلتھ لڑاکا طیارے خریدے گا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے دورہ جاپان کے موقع پر جاپان کے ساتھ دفاعی اور تجارتی شعبہ میں تعاون میں اضافہ پر اتفاق کیا ہے۔ ان طیاروں کے حصول سے جاپان امریکی اتحاد کے ان ممالک میںشامل ہوجائے گا جس کے پا س سب سے بڑا ایف 35 بیڑا ہوگا جاپانی حکومت نے گزشتہ سال دسمبر میں امریکا سے لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے بجٹ کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ 105جدید سٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی خریداری پر 9.1 ارب ڈالر لاگت آئے گی