جاپان ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے ایشیائی پیسفک خطے کی ترقی کے لئے پرعزم ہے،جاپانی نائب وزیراعظم

115
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

یوکوہاما۔ 06 مئی (اے پی پی) جاپانی نائب وزیراعظم تاروآسو نے کہا ہے کہ جاپان ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے ایشیائی پیسفک خطے کی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ہفتے کو یہاں نیشنل کنونشن ہال میں گورنرز کے ایشیائی ترقیاتی بینک بورڈ(اے ڈی بی) کے سالانہ افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تارو آسو نے اپنے خطاب میں کہا کہ جاپان صحت کے حوالے سے اپنی مہارت کے ذریعے بوڑھوں کی دیکھ بھال کے تجربے کی بنیاد پر صحت سے متعلقہ چیلنجوں میں ایشیائی ممالک سے تعاون کرے گا۔