جاپان میں 5.5 شدت درجے کا زلزلہ

53
Earthquake
Earthquake

ٹوکیو۔19مارچ (اے پی پی):جاپان میں 5.5 شدت درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کے مطابق شمال مشرقی جاپان کے صوبے ایواتی میں مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 25 منٹ پر زلزلہ آیا جس کی ریکٹر سکیل پر 5.5 شدت محسوس کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 20 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

واضح رہے کہ زلزلے کے فوری بعد کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔