جاپان کی اقتصادی شرح نمو تیسری سہ ماہی کے دوران 0.5 فیصد رہی

114

ٹوکیو ۔ 14 نومبر (اے پی پی) جاپان نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو 0.5 فیصد رہی جس کی وجہ ملکی برآمدات میں کمی ہے۔ کابینہ آفس کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو سہ ماہی بنیاد پر 0.5 فیصد رہی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی قومی پیداوار کی شرح سالانہ بنیاد پر 2.2 فیصد رہی۔