ٹوکیو ۔20مئی (اے پی پی):جاپان کی گورنر یوریکو کوئیکے، 20 اور 21 مئی کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی خواتین کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گی جو ’فورچون میگزین‘ کی جانب سے انتہائی اہم اور مضبوط کانفرنس سمجھتی جاتی ہے۔عرب نیوز کے مطابق جاپان کی گورنر یوریکو کوئیکے سعودی عرب میں 23 مئی تک ہوں گی اور کانفرنس کے بڑے مگر اختتامی سیشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔
وہ ’پبلک عہدوں پر خواتین کے قائدانہ کردار‘ کے عنوان سے ایک پینل گفتگو میں بھی شریک ہوں گی۔اس سال کانفرنس کا موضوع "کاروبار کے لیے نیا دور: عالمی خوشحالی کے لیے شراکت”ہے۔کوئیکے پبلک سیکٹر میں خواتین کے رہنما کردار پر بحث میں حصہ لیں گی۔جاپان میں حکومتی اہلکاروں اور خواتین رہنماؤں کو نگاہ میں رکھتے ہوئے لیے گئے انیشی ایٹیوز کا ذکر بھی کریں گی۔
جاپان کی خاتون گورنر، مقامی حکومت کی ایجنسیوں کے نمائندوں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گی اور مختلف سائٹس پر جائیں گی جہاں شہری حکومت کو چلانے کے طور طریقوں پر دونوں ملکوں کے درمیان مل کر کام کرنے کے امکانات موجود ہیں۔واضح رہے "فورچون میگزین”کی طرف سے اس کانفرنس کا انعقاد ان ممتاز خواتین رہنماؤں کے لیے مختص ہے جن کا انتخاب ’فورچون 500 اور گلوبل 500‘ کمپنیوں سے کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ایسی خواتین رہنماؤں کو حکومتی، انسان دوست سرگرمیوں، تعلیم، سپورٹس اور آرٹس کے شعبوں سے بھی چنا جاتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599118