ٹوکیو ۔ 29 نومبر (اے پی پی) جاپان کے سابق وزیراعظم یاسوہیرو ناکاسونے انتقال کر گئے۔ آنجہانی وزیراعظم کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کی عمر101 برس تھی۔ واضح رہے کہ یاسوہیرو ناکا سونے نومبر 1982ء سے نومبر 1987ء تک جاپان کی وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے۔ انہوں نے امریکہ کے ایٹمی حملے سے تباہ حال اپنی قوم کو متحدہ کرنے اور اپنے ملک کو مغرب کا سرگرم اتحادی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔