13.8 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومعلاقائی خبریںجاپان کے سفیر مسٹر سوچی اکاماتسو کا جھال خانوآنہ پر امپروومنٹ آف...

جاپان کے سفیر مسٹر سوچی اکاماتسو کا جھال خانوآنہ پر امپروومنٹ آف واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کادورہ

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی):پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر مسٹر سوچی اکاماتسو (Mr.Shuichi Akamatsu) نے جھال خانوآنہ پر امپروومنٹ آف واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کادورہ کیا اور پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور وہاں پر واٹر سپلائی کے حوالے سے بریفنگ لی۔ جاپانی سفیر او ایچ آر فیضان مدینہ سوساں روڈ، بسم اللہ چوک مدینہ ٹاؤن اور بابر چوک بھی گئے اور وہاں سے شہریوں کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے عمل کا معائنہ کیا۔

جاپانی ایمبیسیڈر مسٹر سوچی اکاماتسو کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پہنچنے پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ثاقب رضا، پراجیکٹ ڈائریکٹر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ انجینئر علی احمد سمیت دیگر واسا اور جاپانی افسران اور انجینئرز بھی موجود تھے۔اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ واسا فیصل آباد کے زیر انتظام یہ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ اینڈ ڈسٹری بیوشن پراجیکٹ جاپانی عوام کی جانب سے گرانٹ ایڈ فنڈنگ سے مکمل کیا جارہا ہے جو کہ پاکستان اور جاپان کے عوام کے مابین دوستی اور تعاون کے فروغ کا باعث ہے۔

- Advertisement -

منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے واضح کیا کہ جھال خانوآنہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام سے مدینہ ٹاؤن، بابر چوک، سعید کالونی، عبداللہ پور سمیت جڑانوالہ روڈ سے ملحقہ آبادیوں کے دو لاکھ سے زائد مکین پینے کے صاف پانی سے مستفید ہونگے۔ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جسے بہت جلد آپریشنل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے جاپان حکومت، جائیکا اور جاپانی عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جاپان حکومت، جائیکا نے ہمیشہ پاکستان بالخصوص فیصل آباد کی عوام کے لئے عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس پر کام کیا ہے ا

ور جھال خانوآنہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ بھی ایک بہترین منصوبہ ہے جس سے فیصل آباد کے مشرقی حصے کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کی جائے گی جو کہ پہلے پینے کے پانی کے حوالے سے مشکلات کا شکار تھے اب ان کی پینے کے حوالے سے مشکلات ختم ہو جائیں گی۔او ایچ آر فیضان مدینہ سوساں روڈ، بسم اللہ چوک مدینہ ٹاؤن اور بابر چوک میں جاپانی سفیر کو پینے کے پانی کی سپلائی اور لیکج کی روک تھام کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اختتام پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے جاپانی سفیر کو فیصل آباد کے گھنٹہ گھر کا خصوصی سوینئر پیش کیا جو انہوں نے بہت پسند کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566722

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں