جاپان کے سفیر کا پولیو سے پاک پاکستان کے لئے بدھ سے شروع ہونے والے ملک گیر مہم کا خیر مقدم

121
جاپان کے سفیر کا پولیو سے پاک پاکستان کے لئے بدھ سے شروع ہونے والے ملک گیر مہم کا خیر مقدم
جاپان کے سفیر کا پولیو سے پاک پاکستان کے لئے بدھ سے شروع ہونے والے ملک گیر مہم کا خیر مقدم

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر متسودا کونینوری نے پولیو سے پاک پاکستان کے لئے بدھ سے شروع ہونے والے ملک گیر مہم کو سراہا ہے جو 2 اپریل تک جاری رہے گی ۔منگل کو اپنے ایک بیان میں سفیر متسودا نے امید ظاہر کی ہے کہ اس مہم پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمدکیا جائے گا اور یہ مستقبل قریب میں ملک کو پولیو سے پاک کرنے کا باعث بنے گی ۔

جاپانی سفیر نے پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا اور امید کی ہے کہ پاکستان میں کورونا کی بڑھتی ہوئی تیسری لہر کے دوران پولیو ورکرز کوویڈ 19 سے محفوظ رہیں گے۔جاپان 1996 سے لے کر اب تک 229 ملین ڈالر کی مجموعی رقم سے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے اپنی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ جاپا ن اسی شعبے میں آئندہ بھی پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔