جاپان، خام ربڑ کے نرخوں میں ایک فیصدکمی

69

ٹوکیو ۔ 28 جولائی (اے پی پی) جاپانی مارکیٹ میں خام ربڑ کے نرخوں میں ایک فیصد کے قریب کمی ہوئی جس کی وجہ دنیا میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے باعث مصنوعات کی عالمی طلب و اقتصادی شرح نمو کم رہنے کے خدشات ہیں۔ ٹوکیو میں خام ربڑ کے دسمبر کے لیے سودے 1.4 ین (0.9 فیصد) کمی کے ساتھ 158.2 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔