جاپانی سٹاک مارکیٹ میں مندی

84

ٹوکیو ۔ 17 اپریل (اے پی پی) جاپانی مارکیٹ میں حصص کے نرخوں میں مندی رہی جس کی وجہ جزیرہ نما کوریا میں بگڑتی سیاسی صورتحال ہے۔ ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس وقفے پر 57.45 پوائنٹ (0.31 فیصد) گر کر 18278.18 پوائنٹ رہا۔ ٹاپکس انڈیکس 0.14 پوائنٹ (0.01 فیصد) گرنے کے بعد 1458.93 پوائنٹ رہا۔