جاپانی عوام نئے شہنشاہی دور کے تاریخ ساز لمحے کے منتظر

185

ٹوکیو۔ 3 اپریل (اے پی پی) جاپانی عوام شہنشاہ جاپان کی تخت سے دستبرداری کے خصوصی تاریخ ساز لمحے کے منتظر ہیں۔شہنشاہ اکی ہیتو کی تخت و تاج سے دستبرداری پر ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے جاپان کا نیا کیلنڈر شروع ہو گا، جو ایک منفرد روایت ہے۔ جاپان کا نیا شاہی دور ولی عہد شہزادہ نار±وہیتو کی تخت نشینی سے شروع ہوگا۔جاپانی زبان میں دور کے نام کو گینگو کہا جاتا ہے۔ اس رسم کی ابتدا چین سے ہوئی تھی اور ہر نام، خوش قسمتی کے حامل چینی حروف پر مشتمل ہوتا ہے۔ عہد کا نام کسی بھی شاہی دور میں ہونے والے اہم واقعات کا حوالہ دیتے وقت بھی استعمال ہوتا ہے۔ تاریخ اور یادداشتوں کے ادغام سے کسی بھی واقعہ کا ایک خصوصی حوالہ بن جاتا ہے۔ مختلف ادوار میں پیدا ہونے والے افراد کے تجربات اور توقعات بھی مختلف ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ پچھلے ایک سو پچاس سالوں سے جاپان میں دور کا آغاز شہنشاہ کی تخت نشینی سے شروع ہو کر اس کے انتقال پر ختم ہوتا آیا ہے۔