جاپانی وزیر اعظم امیگریشن کے قانون میں جلد نظر ثانی کے خواہاں

65

ٹوکیو۔14 نومبر (اے پی پی) جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے نے کہا ہےکہ وہ ملک میں زیادہ غیر ملکی کارکنوں کو کام کی اجازت دینے والے مسودہ قانون کی جلد منظوری چاہتے ہیں۔ٹوکیومیں وزیر اعظم شنزو ایبے نے حکومت اور حکمران اتحاد کی جماعتوں کے عہدیداروں کے اجلاس میں بتایا کہ وہ پارلیمان میں امیگریشن کے قانون پر نظر ثانی کی ضرورت کی تفصیلی وضاحت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمان کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسودہ قانون جاپان میں کارکنوں کی کمی کے دیرینہ مسئلے کے فوری حل کے لیے ہے اور وہ عوام کو اس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اس کی جلد منظوری کے خواہشمند ہیں۔