سڈنی ۔ 16 نومبر (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شینزو ابیے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔ وہ جاپان کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے آسٹریلوی شہر ڈارون کا دورہ کیا ہے۔ ڈارون شہر کو دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی جنگی طیاروں نے بمباری سے شدید نقصان پہنچایا تھا۔ اس شہر میں پہنچنے کے بعد جاپانی وزیراعظم نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب اسکاٹ موریسن کے ساتھ ہلاک ہونے والوں کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ دونوں لیڈروں نے پھول رکھنے کے بعد ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔ ابیے نے شہر کے دورے کو ایک مصالحتی اقدام قرار دیا۔ موریسن اور آبے باہمی تعلقات میں بحر الکاہل کی سکیورٹی صورت حال پر خاص طور پر فوکس کریں گے۔