اسلام آباد ۔یکم دسمبر(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ جب کوئی مشرقی (دیسی) شخص غربت کے خاتمے کے حوالے سے چکن (پولٹری انڈسٹری) کے کردار کی بات کرتا ہے تو اس پر تنقید کی جاتی ہے جو محکوم ذہنوں کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم جب کوئی گورا شخص غربت اور دیسی مرغیوں کی بات کرتا ہے تو اس کو قابل فخر جانا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ پیغام میں بل گیٹس کی ٹویٹ کا حوالہ دیا جس میں وہ غربت کے خاتمے میں چکن کے کردار کی وضاحت کررہے ہیں۔