جبران الحق، دانش رضا، ابراہیم بن سہیل اور عبدالوحیدشاہد حامد میموریل ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

84

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):جبران الحق، دانش رضا، ابراہیم بن سہیل اور عبدالوحیدشاہد حامد میموریل ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ اتوار کو یہاں ٹورنامنٹ کے دوسرے ہاف میں سنگلز اور ڈبلز کے تقریباً 40 میچز کھیلے گئے۔ مردوں کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں جبران الحق نے حماد علی عباسی کوشکست دی۔ عبداللہ شفقت نے راجہ شاہد کو سے ہرایا۔ دانش رضا نے تیمور عادل کو 8-2 سے ہرایا۔ڈیسوکے یونیمی نے ذالان خان کو 8-5 سے ہرایا۔ عبدالوحید نے عدنان رشید کو 8-4 سے ہرایا۔ ابراہیم بن سہیل نے راجہ آصف کو 8-3 سے ہرایا۔ ادریس نے اسامہ جنجوعہ کو 8-1 سے شکست دی۔

جبکہ یاور علی نے حیدر کو 8-2 سے شکست دی۔کوارٹر فائنل میں جبران الحق نے عبداللہ شفقت کو 8-3 سے شکست دی۔ دانش رضا نے ڈیسوکے یونیمی کو 8-2 سے ہرایا۔ ابراہیم بن سہیل نے عبدالوحید کو 8-5 سے ہرایا۔ یاور علی نے ادریس کو 8-4 سے شکست دی۔مین ڈبلز کوارٹر فائنل میں محمداور عبدالرحمن پر مشتمل جوڑی نے جبران الحق اور عبدالہادی کوشکست دی۔ ڈیسوکے یونیمی اور یامین نے راجہ شاہداور عماد الدین کو شکست دی۔ کلیم بیگ اور دانش رضا نے عدنان خان اور سعود مسعود کو 8-4 سے شکست دی۔ ذلان خان اور مرتضیٰ نے یاور علی اور امین خان کو 8-5 سے شکست دی۔سیمی فائنل میں ڈیسوکے یونیمی اور یامین نے محمداور رحمان کو 8-2 سے شکست دی۔ ذلان خان اور مرتضیٰ نے کلیم زیب اور دانش رضا کو 8-3 سے شکست دی۔لیڈیز سنگلز سیمی فائنل میں زینب علی راجہ نے شاندانہ ربیع کو 8-1 سے ہرایا۔ فاطمہ علی راجہ نے دانا کو 8-3 سے شکست دی۔بوائز انڈر 18 سیمی فائنل میں زین علی نے ثاقب علی کو 8-4 سے ہرایا۔

ابراہیم بن سہیل نے عبدالواسع کو 8-2 سے شکست دی۔گرلز انڈر 14 سیمی فائنل میں وانیہ خالد راجہ نے عنایہ خان کو 6-2 سے شکست دی۔ منہا خالد راجہ نے عائشہ مسعود کو 6-3 سے ہرایا۔بوائز انڈر 10 سیمی فائنل میں عامر مسعود نے آدم راجہ کو 5-2 سے ہرایا۔ بہروز نے قاسم الخیر کو 5-4 سے ہرایا۔بوائز انڈر 12، کوارٹر فائنل میں عامر مسعود نے محمد آدم راجہ کو 5-1 سے شکست دی۔ معظم بابر نے ارحم عاطف علوی کو 5-2 سے ہرایا۔ راجہ محمد طحہٰ نے عزیر مسعود کو 5-0 سے شکست دی۔گرلز انڈر 10سیمی فائنل میں منھا خالد راجہ نے آمنہ مقصود کو 5-3 سے ہرایا۔ امالیہ ایدرس نے وانیہ خالد راجہ کو 5-1 سے شکست دی۔