- Advertisement -
جدہ۔19اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے ادارہ ٹریفک پولیس نے جدہ کورنیش میں ہونے والی ایس ٹی سی فارمولا ون ریس تیسرے مرحلے کے لیے ٹریفک منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایس پی اےکےمطابق ٹریفک پولیس نے کورنیش کو جانے والے بعض راستوں کو عام ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کیا ہے۔جدہ ٹریفک پولیس منصوبے کے تحت فارمولا ون ریس کی تیاری کے تیسرے مرحلے کا آغاز 17 اپریل سے 21 اپریل تک ہوگا۔
- Advertisement -
اس ضمن میں کورنیش کو جانے والی شہزادہ فیصل بن فہد روڈ اور کورنیش کی ذیلی شاہراہ کو پر فارمولا ون کی تیاریوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584381
- Advertisement -