جدید انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام سے بزنس کمیونٹی کو فائدہ ہو گا،کمشنرملتان ڈویژن

80

ملتان ۔ 04 فروری (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں سے سپیشل سیکرٹری انڈسٹریز صاحبزادی وسیمہ عمر نے ملاقات کی۔ملاقات میں نئے انڈسٹریل زونز بنانے اور انڈسٹریل سٹیٹ کی توسیع بارے بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ جدید انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے بزنس کمیونٹی کو فائدہ ہوگا، ملک میں صنعتکاری کے فروغ کے لئے یہ زون ایک اہم کردار ادا کرے گا،نئے اسٹیٹ کے قیام سے مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ نیشنل سطح کے سرمایہ کاروں کو فیکٹریاں لگانے کا موقع ملے گا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے سہل کاروبار وژن کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سپیشل سیکرٹری انڈسٹریز صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے،نئے انڈسٹریل زونز کے قیام، انڈسٹریل اسٹیٹ کی توسیع کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ڈی سی محمد علی بخاری، سی پی صادق ڈوگر، متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔