دوحہ ۔ 27 فروری (اے پی پی) قطر ایئرویز گروپ کے چیف ایگزیکٹو اکبر البکر نے کہا ہے کہ قطر ایئرویز دنیا کی پہلی فضائی کمپنی ہے جس نے A-350-1000 طیارے کو اپنے بیڑے میں شامل کیا ہے۔ دوحہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قطرایئرویزکو ایسا طیارہ مل گیا جس کے بعد سفر جتنا بھی طویل ہو مسافروں کو تھکن کا احساس نہیں ہوگا، مسافروں کو گھر جیسا آرام میسر ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ قطر ایئرویز کے لیے یہ نیا طیارہ ایئربس نے تیار کیا ہے جس کا نام A-350-1000 ہے۔