Facebook Instagram Twitter Youtube
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
تلاش کریں
28.5 C
Islamabad
منگل, جون 17, 2025
Facebook Instagram Twitter Youtube
داخلہ
خوش آمدید! اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں
اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟ مدد حاصل کرو
پاس ورڈ کی وصولی
اپنا پاسورڈ ريکور کريں
ایک پاس ورڈ آپ کو ای ميل ميں بھیج دیا جائے گا
Associated Press of Pakistan
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
ہوم قومی خبریں جدید ٹیکنالوجی اپنائے بغیر ملکی معیشت کی بہتری ناممکن ہے ،بینک اکائونٹ،...
  • قومی خبریں

جدید ٹیکنالوجی اپنائے بغیر ملکی معیشت کی بہتری ناممکن ہے ،بینک اکائونٹ، علاج، ایجوکیشن سسٹم،دستاویزات کی ویری فکیشن کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لے کر جارہے ہیں، وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام

کی طرف
Hafiz Sharif
-
جمعہ, 19 اپریل 2024, 1:55 شام
129
Facebook
Twitter
Pinterest
WhatsApp

    لاہور۔19اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ جدیدٹیکنالوجی میں ترقی کئے بغیر معاشی ترقی کا حصول ناممکن ہے، وزیر اعظم محمدشہباز شریف آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کے خواہاں ہیں، پاکستان کے 15 کروڑ نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ایک چیلنج ہے۔جمعہ کوایکسپوسنٹر لاہورمیں آئی ٹی سی این ایشیا نمائش کے دوسرے روز گلوبل ڈیجیٹل سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈیجیٹل انقلاب آیا ہے،اس ڈیجیٹل انقلاب نے ہر شخص کو فائدہ پہنچایا ہے،جدید ٹیکنالوجی کو اپنائے بغیر ملکی معیشت کی بہتری ناممکن ہے،ہمارا مقصد پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مرکز کے طور پر پیش کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نمائش کا انعقاد اس سلسلے میں بہت ضروری ہے،آئی ٹی سی این کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں، اور کاروباری رہنمائوں کو بصیرت، تجربات، اور روابط استوار کرنے کے لیے اکٹھا کرنا ہے، یہ فورم پاکستانی فرموں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں مدد دے گا جس سے ایک روشن مستقبل کی طرف راہ ہموار ہو گی۔

    شزہ فاطمہ نے کہاکہ آئی ٹی سیکٹر کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہماری حکومت نے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے کو ترجیح دی ہے جس پر ہمارا ڈیجیٹل خواب پروان چڑھ سکتا ہے، ہماری خوش قسمتی ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کے خواہاں ہیں،وزیر اعظم کا وژن ہے کہ بزنسز کو سپورٹ کیا جائے،بزنس میں ہر قسم کی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا اور نجی شعبے کو ہرقسم کی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے پاس ایسے مواقع ہیں جن کو استعمال میں لاتے ہوئے ہم اس سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،بینک اکائونٹ، علاج، ایجوکیشن سسٹم،دستاویزات کی ویری فکیشن ہر عمل کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لے کر جارہے ہیں،قومی مالیاتی اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن سے ٹیکسوں کی وصولی اور ان فارمل اکنامی کو ریگولر کرنے میں سہولت ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا ایجوکیشن سسٹم اس طرح سے اپ ڈیٹ نہیں ہے جس طرح کہ ہونا چاہیے،ہمارے لیے ہنرمندی کا فقدان اور سائبرسکیورٹی بڑے تھریٹ ہیں، انٹرنیٹ کی بندش نہیں ہونا چاہیے لیکن پوری دنیا میں جس طرح انٹریٹ سروس بند ہوتی ہے پاکستان میں اس تناظر میں بہت کم ہے ۔وزیر مملکت نے کہا کہ ڈیٹا پروٹیکشن لا اور سائبرسکیورٹی پر کام کررہے ہیں،پاکستان کے 15 کروڑ نوجوانوں کو ہنر مند بنانا اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی ہمارے لیے ایک چیلنج ہے،ہماری کوشش ہوگی کہ انڈسٹری کے ساتھ چلیں،اسے مکمل سکیورٹی اور اعتماد دیں،پرائیویٹ سیکٹر کو بھی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں تاکہ ان چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔

    شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت آئی ٹی انڈسٹری کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے،آئی ٹی سے جڑے منصوبوں میں تسلسل کا فقدان ایک اہم ایشو ہے کچھ زمینی حقائق ہیں، ان کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے،جب حکومت بدلتی ہے تو معاہدے بھی منسوخ ہوجاتے ہیں،کوشش ہو گی کہ ایسے پائیدار منصوبے بنائیں جس کو آنے والی حکومت بھی جاری رکھ سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف جی 20 کا حصہ بننا ہے،اس کے لیے ہم سب کو مل کر آگے بڑھنا ہو گا۔

    • ٹیگز
    • Bank account
    • Documents
    • Education system
    • Modern technology
    • National economy
    • treatment
    Facebook
    Twitter
    Pinterest
    WhatsApp
      گزشتہ مضمونپی ٹی آئی والے اڈیالہ سے ملک دشمنی کی گائیڈ لائن لے رہے ہیں، کسی کو پاکستان پر تنقید اور خارجہ پالیسی پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال
      اگلا مضمونبلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
      Hafiz Sharif
      Hafiz Sharif

      متعلقہ مضامینزیادہ مصنف کی طرف سے

      گرین لینڈ پبلک سکول کے اساتذہ اور فیکلٹی ممبران نے ایوان بالا کی کارروائی کا مشاہدہ کیا

      سردار ایاز صادق کا خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

      سردار ایاز صادق کا خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

      پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا گورننس، ادارہ جاتی بہتری اور جدید نظم و نسق کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی معاہدے پر دستخط

      پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا گورننس، ادارہ جاتی بہتری اور جدید نظم و نسق کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے...

      تازہ خبریں

      صوبائی بجٹ میں آثار قدیمہ کیلئے مجموعی طور پر10ہزار ملین روپے مختص

      Khurram Sardar - پیر, 16 جون 2025, 11:53 شام 0

      صوبائی بجٹ میں سوشل ویلفیئر کی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر7ہزار ملین روپے مختص

      Khurram Sardar - پیر, 16 جون 2025, 11:45 شام 0

      سرگودھا پولیس کی منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی...

      Khurram Sardar - پیر, 16 جون 2025, 11:37 شام 0

      پولیس لائنزسرگودھا میں جنرل پریڈ کا انعقاد

      Khurram Sardar - پیر, 16 جون 2025, 11:34 شام 0

      گرین لینڈ پبلک سکول کے اساتذہ اور فیکلٹی ممبران نے ایوان بالا کی کارروائی...

      Khurram Sardar - پیر, 16 جون 2025, 11:27 شام 0

      ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان © Copyright

      • English
      • خصوصی فیچرز
      • ویژولز
      • شوبز
      • زراعت
      • کھیل
      • معیشت
      • علاقائی
      • بین الاقوامی
      • پاکستان
      • صفحہ اول