جرمن صدر جزیرہ مانوس پر انسانی بحران ختم کرنے میں کردار ادا کریں، ہیومن رائٹس واچ

73
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کوانسانی حقو ق کے احترام کیلئے بھارت پر دبائو ڈالنا چا ہیئے ،ہیومن رائٹس واچ

نیویارک۔ 03نومبر (اے پی پی)انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر پاپوآ نیوگِنی کے جزیرہ مانوس پر مقیم مہاجرین کی حالت زار سے پیدا شدہ انسانی بحران کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ جرمن صدر آسٹریلیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے اپنے ایک بیان میں جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر سے کہا گیا ہے کہ وہ آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل پر زور دیں کہ وہ مانوس جزیرے کے مہاجرین کو سلامتی فراہم کریں۔ انسانی حقوق کی اس تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ اپیل جرمن صدر سے اس لیے کی گئی ہے کہ ان کا ملک مہاجرین کے لیے انسان دوست پالیسی رکھتا ہے۔